ہوماسلام آبادا سلام آباد کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کا کردار نہایت اہم ہے،چیئر مین سی ڈی اے

ا سلام آباد کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کا کردار نہایت اہم ہے،چیئر مین سی ڈی اے

سی ڈی اے سینیٹیشن ونگ میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے، کیپٹن نورالامین مینگل
متعلقہ اسٹیٹ کمشنر اور متعلقہ افسران یقینی بنائیں کہ ایسٹر پر جھولوں سمیت تمام سہولیات مسیحی برادری کو فری مہیا ہوں
اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن نورالامین مینگل سے مسیحی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے عملہ صفائی کی ملا قات،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہوں۔ ایسٹر کے موقع پر اسلام آباد کے پارکوں میں دستیاب سہولیات کرسچن کمیونٹی کے لئے فری دستیاب ہوں گی۔ پارکوں میں لگے جھولے کرسچن کمیونٹی کے بچوں کے لئے ایسٹر کے موقع پر فری ہونگے، متعلقہ اسٹیٹ کمشنر اور متعلقہ افسران یقینی بنائیں کہ جھولوں سمیت تمام سہولیات مسیحی برادری کو فری مہیا کی جارہی ہیں،ا سلام آباد کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کا کردار نہایت اہم ہے، سینیٹیشن ونگ میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے پرائیویٹ عملہ صفائی میں نقد تنخواہ بھی تقسیم کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔