Friday, October 18, 2024
ہوماسلام آباداسلام آباد پولیس مسیحی برادری کے خصوصی تہوار کی خوشیوں میں شریک

اسلام آباد پولیس مسیحی برادری کے خصوصی تہوار کی خوشیوں میں شریک

اسلام آباد،آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی عوام دوست پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں پولیس فورس مصروف عمل، اسلام آباد پولیس مسیحی برادری کے خصوصی تہوار کی خوشیوں میں شریک، ایس پی صدر کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں مسیحی برادری کے تہوار پر چرچ پہنچ گئے، پھول پیش کیے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس پی صدر کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز کی طرف سے مسیحی برادری کو مبارک باد اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ۔مسیحی برادری کی طرف سے خصوصی دن کے موقع پر سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ مسیحی برادری نے اسلام پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ ایس پی صدر نے کہا کہ اسلام آباد پولیس بلاتفریق ہردلعزیز شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے دن رات کوشاں ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔