اسلام آباد ، وزیراعظم عمران خان نے عوام سے ٹیلیفون پر براہ راست بات چیت کی اور سوالات کے جوابات دیئے۔
اس موقع پر ایک خاتون نے مہنگائی سے متعلق سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب کیا اب ہم گبھرالیں ؟ جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ مہنگائی کئی قسم کی ہے،ہم نے پاکستان میں پہلی بار بڑے مافیاز کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے، آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہماری ساری توجہ صرف مہنگائی کنٹرول کرنے پر ہے، مہنگائی کی وجہ جاننے کیلئے کام ہورہا ہے اور ہم قابو کرکے دکھائیں گے۔