Wednesday, May 20, 2026
ہومبریکنگ نیوزعمران خان نے سخت شرائط پر آئی ایم ایف پروگرام پر دستخط کرکےملکی ساکھ داؤ پر لگائی،شہبازشریف

عمران خان نے سخت شرائط پر آئی ایم ایف پروگرام پر دستخط کرکےملکی ساکھ داؤ پر لگائی،شہبازشریف

اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم میاںشہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے سخت ترین شرائط پر آئی ایم ایف پروگرام پر دستخط کیے ،پاکستان کی ساکھ کو داؤ پر لگا دیا لیکن ہماری نیت صاف ہے ملک جلد سنگین حالات سے باہر نکال آئے گا ۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔وزیراعظم شہبازشریف نے پارلیمانی پارٹی کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےہمیشہ ملک کومشکل حالات سےنکالا،ملکی حالات گمھبیرہیں لیکن ہماری نیت صاف ہےانشاءاللہ حالات بہترہوںگے۔

شہبازشریف نے کہا کہ انشاءاللہ وقت بدلےگا نوازشریف کی قیادت میں ملک مسائل سےنکالیں گےریاست بچانے کے لیےسیاست قربان کردی۔پاکستان بچ گیا تو سب خیر ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نےمزید کہا کہ عمران خان دورمیں ججوں کودھمکیاں ملیں ریفرنس دائر ہوئےاوروزیر رنگے ہاتھوں سازش کرتے پکڑے گئے۔عمران خان نےسخت ترین شرائط پرآئی ایم ایف پروگرام پردستخط کیے۔عمران خان نے پاکستان کومشکلات میں مبتلا کیا پاکستان کی ساکھ داؤ پرلگادی۔

شہبازشریف نےمزید کہا کہ فلسطینیوں کوحق ملنے تک پاکستان اپنےاصولی موقف پرکاربند رہےگا،اسرائیل کےساتھ تجارت شروع کرنےکاجھوٹ پھیلایا جا رہا ہے جوقابل مذمت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔