Wednesday, May 20, 2026
ہومبریکنگ نیوزعمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر

عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر

لاہور(سب نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق درخواست شہری محمد جنید نے ایڈوکیٹ آفاق احمد کی وساطت سے دائر کی ہے۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان کو این اے 95 میانوالی سے نااہل قرار دے چکی ہے اور نااہلی کے بعد کوئی پارٹی سربراہ نہیں رہ سکتا، الیکشن کمیشن سے رجوع کیا لیکن عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
استدعا کی گئی کہ عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔