Thursday, May 21, 2026
ہومبریکنگ نیوزمریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی،انٹراکورٹ اپیل پر دلائل طلب

مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی،انٹراکورٹ اپیل پر دلائل طلب

لاہور(سب نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے انٹراکورٹ اپیل کے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی ،2 رکنی بنچ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کرلئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔