Thursday, May 21, 2026
ہومپاکستانپی ٹی آئی کی قیادت عوام کو گمراہ کرنے سے باز رہے،مریم اورنگزیب

پی ٹی آئی کی قیادت عوام کو گمراہ کرنے سے باز رہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی یتیم اپنی تمام سازشیں ناکام ہونے کے بعد عوام کے مفت آٹے کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا چار سال عوام کا آٹا چینی روٹی لوٹنے والے وزیر اعظم کی مفت آٹا سکیم کو متنازع بنا رہے ہیں، چار سال پہلے کیڑے والی گندم عمران خان نے منگوائی ہو گی؟ اتنی غلیظ ذہنیت ہے کہ عوامی منصوبوں کو بھی اپنی گھٹیا سیاست کی بھینٹ چڑھا دیتے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پنجاب کے عوام کو مفت آٹا ملے، مفت بجلی ملے، میٹرو اور اورنج ٹرین ملے تو انہیں تکلیف ہو جاتی ہے، عوام کا آٹا چینی کھا جانے والے عمران خان کو غم کھا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف غریبوں کو مفت آٹا کیوں دے رہا ہے؟۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اب وزیراعظم عمران خان نہیں جو عوام کا آٹا کھا گیا، روٹی کھا گیا، روزگار کھا گیا، اب وزیرعظم عمران خان نہیں جو عوام کے پیٹ پر ڈاکے ڈالے، انہیں کارخانے سے نکال کر لنگر خانے پر بٹھا دے۔انہوں نے کہا وزیر اعظم شہباز شریف دن رات عوام کی ترقی، بے روزگاری اور مہنگائی کم کرنے کا سوچتا ہے، انہوں نے ترقی کے بند منصوبوں کو دوبارہ شروع کیا، میڈیا سے درخواست ہے کہ تحقیق کے بغیر جھوٹی اور عوام دشمن خبریں چلانے سے گریز کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔