Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانسعودی شاہی حکام نے نواز شریف کیساتھ وزیراعظم شہباز شریف کو بھی عمرے کیلئے مدعو کرلیا

سعودی شاہی حکام نے نواز شریف کیساتھ وزیراعظم شہباز شریف کو بھی عمرے کیلئے مدعو کرلیا

ریاض (سب نیوز )سعودی شاہی حکام نے نواز شریف کے ساتھ وزیراعظم شہباز شریف کو بھی عمرے کے لیے مدعو کر لیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گے، نواز شریف سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی دعوت پر عمرہ کے لیے جائیں گے۔پارٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب میں شاہی مہمان ہوں گے، شاہ سلمان کی دعوت پر نواز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب جائیں گے۔

نواز شریف سعودی فرمانروا کی دعوت پر رمضان کے آخری عشرے میں عمرے کیلئے جائیں گیذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور اہل خانہ 11 اپریل کو خصوصی طیارے میں سعودی عرب جائیں گے، سابق وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب میں شاہی مہمان ہوں گے، نواز شریف رمضان کا آخری عشرہ مکہ اور مدینہ میں گزاریں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو بھی سعودی شاہی حکام نے عمرے کے لیے مدعو کیا ہے، نواز شریف کے ساتھ ان کی بیٹی مریم نواز بھی ہمراہ ہوں گی۔نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کے حتمی شیڈول کا اعلان ابھی نہیں ہوا، کئی ارکان پارلیمنٹ اور وزرا نے بھی عمرے کے لیے سعودی عرب روانگی کا پلان بنایا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔