ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی نے سیاسی جماعتوں سے رابطےتیزکردیئے

پی ٹی آئی نے سیاسی جماعتوں سے رابطےتیزکردیئے

کراچی(سب نیوز)تحریک انصاف نے سیاسی جماعتوں سے رابطےتیزکردئیےجی ڈی اے سے ملاقات طے پاگئی،شاہ محمود قریشی کراچی پہنچ گئے۔

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت آج کراچی میں جی ڈی اے کے وفد سے ملاقات کرے گی،عمران اسماعیل نے جی ڈی اے کی قیادت کو آج افطارپربلایا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پیرپگارا سمیت دیگرقائدین افطارڈنرمیں شرکت کرینگے،بلوچستان عوامی پارٹی سے بھی رابطہ کریں گے،ایم کیو ایم کی قیادت سے پرویزالہیٰ کا رابطہ ہوچکا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بنیادی مقصد آئین اورآزاد عدلیہ کا دفاع اورقوم کو یکجا کرنا ہے،یہ جوعدلیہ پر حملہ آور ہورہے ہیں انہیں روکنا ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔