ہومبریکنگ نیوزتحریک انصاف نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا آغاز کر دیا

تحریک انصاف نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا آغاز کر دیا

لاہور-پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا آغاز ہو گیا۔تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر اور سینیٹر اعجاز احمد چودھری کی جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے مابین روابط کا تسلسل آئندہ بھی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ سیاسی رہنماں نے اس پر بھی مکمل اتفاق کیا کہ موجودہ گھمبیر سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ پاکستان کا متفقہ آئین اور جمہوری نظام ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔