اسلام آباد:ملک بھرمیں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے۔درخواست تلہ گنگ کیشہری ملک فیصل محمودکی جانب سیدائرکی گئی درخواست میں کہا گیا ہیکہ ملک میں ایک ساتھ انتخابات سیہی عوام حقیقی نمائندے چن سکتے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ دوصوبوں میں پہلیاورباقی الیکشن بعد میں ہونے سے زیادہ خرچہ اورعام انتخابات میں نگران حکومتوں کا نظام بھی متاثرہوگا۔ کیپی ،پنجاب الیکشن کے التوا ،نگران حکومتوں کی مدت میں توسیع کی استدعا کی گئی۔درخواست میں وفاق، صدر،الیکشن کمیشن اوردونوں صوبوں کو فریق بنایا گیا ہے۔
