اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجربل کی مخالفت کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ سینیٹ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی مخالفت کریں گے، ہماری ڈیمانڈ ہے کہ بل کو کمیٹی میں بھیجا جائے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی اصلاحات کا بل کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے اس کے علاوہ ہر فورم سے رجوع کیا جائے گا ،سڑکوں پر بھی آنا پڑا تو آئیں گے اور عدالتی اختیارات کا تحفظ کریں گے ۔
