ہومتازہ ترینحفاظتی ضمانت کیلئے عمران خان لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے

حفاظتی ضمانت کیلئے عمران خان لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف، سابق وزیرِ اعظم عمران خان زمان پارک سے لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے۔
عمران خان لاہورہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کی عدالت پہنچے ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے 5 مقدمات میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کے لیے 2 رکنی اسپیشل بینچ تشکیل دے دیا ہے۔
بینچ جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوار حسین پر مشتمل ہے۔
یہ بینچ کچھ دیر بعد حفاظتی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔