جدہ(خالد نواز چیمہ)پاکستان قونصلیٹ جدہ میں 23 مارچ یوم آزادی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب قونصل جنرل خالد مجید کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ جس میں پاک کیمونٹی کے سرکردہ افراد ، جدہ قونصلیٹ کے افسران ، سعودی شخصیات اور میڈیا نمائندگان نے بھرپور شرکت کی ۔قونصل جنرل نے پرچم کشائی کی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سب کو یوم آزادی اور رمضان کی مبارک باد پیش کی اور 23 مارچ یوم آزادی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس دن قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں حصول وطن کے لئے عہدو پیما باندھے گئے برصغیر کے مسلمانوں نے قائد اعظم کی آواز پر لبیک کہا اور بہت جلد اسلامی جمہوریہ پاکستان دنیا کے نقشے کی زینت بنا اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب لازوال اور روحانی رشتوں میں منسلک ہیں ہم خادم الحرمیں شریفین کنگ سلمان بن عبدلعزیز اور ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کی عالم اسلام کے لئے شاندار خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ بہترین تعاون پر ان کے شکر گزار ہیں
اس موقع پر صدر اور وزیراعظم پاکستان کے 23 مارچ کے حوالے سے قوم کے نام پیغامات پڑھ کر سنائے گئے اور پاکستان سعودی عرب اور عالم اسلام کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کے ساتھ یہ پروقار تقریب اہتتام پزیر ہوئی
قونصل جنرل خالد مجید کی صدارت جدہ میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
