Wednesday, May 20, 2026
ہومبریکنگ نیوزرمضان المبارک : بلاتعطل گیس فراہمی کے لیے سوئی ناردرن کا اقدامات کا اعلان

رمضان المبارک : بلاتعطل گیس فراہمی کے لیے سوئی ناردرن کا اقدامات کا اعلان

اسلام آباد:رمضان المبارک میں بلاتعطل گیس فراہمی کے لیے سوئی ناردرن کی جانب سے اہم اقدامات کا اعلان لاہور: سوئی ناردرن گیس رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کے لیے بلاتعطل گیس فراہمی یقینی بنائے گی۔ اس حوالے سے سحر و افطار کے اوقات میں فل پریشر کے ساتھ گیس سپلائی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

سوئی ناردرن گیس کے ترجمان کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے خصوصا رات 2:30 سے صبح 6 اور شام 4 سے رات 9 بجے تک بلا تعطل اور پریشر کے ساتھ گیس فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاہم ان اوقات کے علاوہ بھی گھریلو صارفین کو گیس فراہمی جاری رہے گی۔

سوئی ناردرن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ سحر و افطار کے اوقات میں گیس پریشر کے مسائل کو فوری حل کرنے کے لیے مانیٹرنگ ٹیمز تشکیل دیے جانے کے علاوہ شکایات کے فوری حل کے لیے کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔ سوئی ناردرن کی جانب سے صارفین سے سحر و افطار کے اوقات میں گیس کے ضیاع کو روکنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔