سابق وزیراعلی پنجاب اورتحریک انصاف کے رہنما پرویزالہی کے بیٹوں مونس الہی ، راسخ الہی اور فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ مونس الہی کی ایف آئی اے دفتر میں پیشی، گرفتار نہیں کیاگیا
ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے ) نیمونس الہی اوران کی اہلیہ تحریم الہی،راسخ الہی اور ان کی اہلیہ زنیرہ الہی کو نوٹس جاری کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق تمام شو کاز نوٹسزاینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت جاری کیے گئے ہیں، جن میں ایف آئی اے نے تمام ملزمان سے منی لانڈرنگ کے ذریعے بنائی گئی پراپرٹیز کی منی ٹریل اور ثبوت مانگے ہیں۔
خیال رہے کہ عدالت نیدونوں کی اربوں روپے مالیت کی پراپرٹی اور بینک اکانٹس منجمدکرنیکیاحکامات جاری کیے تھے۔ ذرائع کے مطابق عدالتی حکم پر تمام شریک ملزمان کی تقریبا 10ارب روپیمالیت کی 17420 کنال اراضی اور تقریبا 22 بینک اکانٹس بھی منجمد کیے جا چکے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ان تمام بینک اکانٹس میں تقریبا ساڑھے تین ارب روپے بھیجے گئے ہیں۔
