لاہور(سب نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو تحریک انصاف کی مینار پاکستان جلسہ کرنے کی اجازت کیلئے درخواست پر آج ہی فیصلہ کر کے کل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔
لاہورہائیکورٹ میں تحریک انصاف کو مینارپاکستان پر جلسے کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت سماعت ہوئی، ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر عدالت میں پیش ہوئے ، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کی طرف سے جلسے کی اجازت سے متعلق دو درخواستیں موصول ہوئیں۔
پی ٹی آئی نے پہلے 22 مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت طلب کی ، دوسری درخواست میں جلسہ 26 مارچ کو کرنے کی اجازت طلب کی ہے ،پی ٹی آئی کی درخواست پر آج شام متعلقہ حکام سے میٹنگ ہے ، میٹنگ کے بعد جلسے کی اجازت دے متعلق پی ٹی آئی کو آگاہ کریں گے ۔ عدالت نے ڈی سی کو آج ہی زیر التواءدرخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کر کے کل تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور سماعت ملتوی کر دی ۔
