ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد پولیس کا صحافی صدیق جان کی گرفتاری کا اعتراف

اسلام آباد پولیس کا صحافی صدیق جان کی گرفتاری کا اعتراف

اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد پولیس نے صحافی صدیق جان کی گرفتاری کا اعتراف کرلیا ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صدیق جان سی ٹی ڈی اسلام آباد کی حراست میں ہیں ۔صدیق جان کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہنگامہ آرائی کے کیس میں گرفتار کیا گیاہے

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صدیق جان کو جلد ہی انسداد دہشتگردی کی عدالت جوڈیشل کمپلیکس میں جج راجہ جواد عباس کی عدالت میں پیش کیا جائے گا

صدیق جان ولد جان محمد کو اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمہ 03/23 میں گرفتار کیا۔

18 مارچ جوڈیشل کمپلیکس جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے تناظر میں گرفتار کیا گیا۔

صدیق جان کو وقت پر عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔