ہومبریکنگ نیوزاقتصادی کشتی ڈوب رہی ہے، شیخ رشید نے خبردار کر دیا

اقتصادی کشتی ڈوب رہی ہے، شیخ رشید نے خبردار کر دیا

راولپنڈی (سب نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی کشتی ڈوب رہی ہے، عوام صرف شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری تو کوئی مسئلہ نہیں لیکن یہ لوگ اسے مارنا چاہتے ہیں۔ ان کے پاس امیدوار ہیں نہ پولنگ ایجنٹ، نہ ہی الیکشن کی تیاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آخری دم تک عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہوں گا، ممکن ہے یہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی خواہش رکھتے ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔