Sunday, February 1, 2026
ہومبریکنگ نیوزاعلی عدلیہ بھی ایک شخص کے آگے بے بس نظر آرہی ہے: احسن اقبال

اعلی عدلیہ بھی ایک شخص کے آگے بے بس نظر آرہی ہے: احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہیکہ آج ملک میں نظام عدل گرتا ہوا نظر آرہا ہے اور اعلی عدلیہ بھی ایک شخص کے آگے بے بس نظر آرہی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان خودکش بمباربن کر اس نظام کے خلاف 2 اسمبلیوں سے مستعفی ہوئے، پاکستان عمران خان کی ناقص پالیسیوں سے نکلنے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی مسائل گھمبیر ہو چکے ہیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ حتمی مراحل میں پہنچ چکا ہے جب کہ عمران خان نے ماضی میں آئی ایم ایف ڈیل کو نقصان پہنچایا۔ احسن اقبال کا کہنا تھاکہ آج ملک میں نظام عدل گرتا ہوا نظرآرہا ہے، اعلی عدلیہ بھی ایک شخص کے آگے بے بس نظر آرہی ہے، عمران احمد نیازی دبا کے ذریعے عدالتوں سے اپنی پسند کے فیصلے لے رہا ہے، جو فراخدلی عمران نیازی سے کی جارہی ہے وہ عام سائل سے بھی کی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔