لاہور (سب نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان نے گھر پر سرچ آپریشن اور عملے پر تشدد کا معاملہ عدالت لے جانے کا اعلان کردیا۔
اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھاکہ آج میرے گھرپرحملہ سب سے پہلے توہین عدالت تھا، ہم نے اتفاق کیا تھا سرچ وارنٹ کیلئے ایس پی ہمارے ایک فرد سے رابطے میں رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ کس قانون کے تحت گیٹ توڑا، درخت اکھاڑ پھینکے، کس قانون کے تحت وہ گھر میں بھاری ہتھیاروں سے لیس ہوکر گھسے؟ یہ سب اس وقت کیا گیا جب میں اسلام آباد عدالت میں پیشی کیلئے روانہ ہوا۔
ان کا کہنا تھاکہ بشری بی بی گھر پر اکیلی تھیں جو کہ مکمل طور پرغیرسیاسی خاتون ہیں، یہ چادر اور چاردیواری کی حرمت کے اسلامی اصول کی خلاف ورزی ہے، میں اس توہین کے معاملے، گھر کے تقدس کی پامالی اور گھریلو عملے پر تشدد کا معاملہ عدالت لیجا رہا ہوں۔
عمران خان کا گھر پر سرچ آپریشن اور عملے پر تشدد کیخلاف عدالت جانے کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔