Thursday, December 12, 2024
ہومپاکستانعمران کی عدالت میں پیشی، تصادم میں کتنے پولیس اہلکار اور عام شہری زخمی ہوئے؟

عمران کی عدالت میں پیشی، تصادم میں کتنے پولیس اہلکار اور عام شہری زخمی ہوئے؟

اسلام آباد (سب نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہنگاموں میں دو درجن سے زائد پولیس اہلکار اور عام شہری زخمی ہوئے۔
آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے بلا اشتعال پتھرا ئوکیا گیا اور پولیس پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی جو ہمارے لیے نئی اور حیران کر دینے والی بات ہے۔
اس کے علاوہ جلائو گھیرا میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر کھڑی 10 موٹر سائیکلوں کو بھی نذر آتش کیا اور سرکاری افسر کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔
اب ترجمان پمز اسپتال کا کہنا ہے کہ کل 30 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا، زخمیوں میں 5 شہری اور 25 پولیس اہلکار شامل ہیں۔
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان تصادم میں 33 افراد زخمی ہوئے، زخمی ہونے والوں میں 3 پولیس افسران سمیت 30 اہلکار شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔