Thursday, December 12, 2024
ہومپاکستانآواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3دہشتگرد ہلاک

آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (سب نیوز )بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز نے امن دشمنوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران کے جنوبی علاقے میں سرگرم دہشتگرد گروپ کیخلاف انٹیلی جنس بنیاد پر 15 مارچ سے آپریشن شروع کیا گیا۔بیان کے مطابق سرگرم دہشت گردوں کا تعلق تربت اور آواران روڈ اور گردونواح میں متعدد وارداتوں سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مذکورہ دہشت گردوں کی جانب سے مختلف راستوں پر متعدد گھات لگائے تھے، انٹیلی جنس بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو ان کے ٹھکانے پر روک لیا۔

بیان کے مطابق امن دشمنوں کے فرار ہونے کی کوشش میں دونوں اطراف فائرنگ ہوئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین دہشت گرد مارے گئے جن سے اسلحہ اور بھاری گولہ بارود برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ ہے اور بلوچستان کے امن و استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔