ہومبریکنگ نیوزلاہور زمان پارک جھڑپیں، پی ٹی آئی کے 24 کارکن گرفتار

لاہور زمان پارک جھڑپیں، پی ٹی آئی کے 24 کارکن گرفتار

لاہور پولیس نے زمان پارک میں جھڑپوں کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے 24 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان پر جلا، گھیرا، مار کٹائی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارکارکنوں میں 12 کا تعلق شیخوپورہ اور 7 کا لاہور سے ہے، اس کے علاوہ اپر دیر، لوئر دیر اور آزاد کشمیر کے کارکن بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونیکے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گزشتہ روز سے زمان پارک پر موجود ہے جہاں اسے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا رہا۔پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکنوں نے پتھرا کیا، غلیلیں چلائیں، ڈنڈے برسائے ، مارو مارو کے نعرے لگائے، پیٹرول بم پھی پھینکے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھرا سے درجنوں پولیس اور رینجرز اہلکار زخمی ہوچکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔