ہومبریکنگ نیوزحکومت سے اختلاف کرنے والوں کو قتل کردینا چاہیے: افغان وزیر تعلیم

حکومت سے اختلاف کرنے والوں کو قتل کردینا چاہیے: افغان وزیر تعلیم

کابل:افغانستان میں طالبان حکومت کے اعلی تعلیم کے وزیر ندا محمد ندیم نے کہا ہے کہ حکومت سے اختلاف کرنے والوں کو قتل کردینا چاہیے۔

افغان وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ جو لوگ حکومت کو الفاظ، قلم یا اپنے عمل سے غیر مستحکم کرتے ہیں انہیں مار دیا جانا چاہیے۔

قندھار میں ججوں اور مفتیوں کی گریجوئیشن تقریب سے خطاب کے دوران نام لیے بغیر ندا محمد ندیم نے کہا کہ کچھ افراد اور گروہ مشکلات پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم طالبان کے جنگجو انہیں دبانے کیلئے تیار ہیں۔ طالبان حکومت کے نمائندے کی طرف سے متنازع بیان سامنے آنے پر عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔