اسلام آباد، کیمبرج نے پاکستان میں او لیول امتحانات 10 مئی سے لینے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کیمبرج نے پاکستان میں او لیول امتحانات 10 مئی سے لینے کا فیصلہ کیا ہے، اور سی ای او کیمبرج نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو خط کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کیمرج کے سی ای او کرسٹائن اوزڈن کا امتحانات کے حوالے سے جواب آیا ہے، اور انہوں نے درخواست کی کہ 15 مئی کے بجائے امتحانات 10 مئی سے لے لیں، ہم نے صوبوں سے مشاورت کی تو تمام نے اتفاق کیا ہے، کیمرج او لیول کے امتحانات اب 15 کی بجائے 10 مئی سے ہوں گے۔