ہومشوبزکبھی کسی شادی شدہ مرد سے متاثر نہیں ہوئی ،عائشہ عمر

کبھی کسی شادی شدہ مرد سے متاثر نہیں ہوئی ،عائشہ عمر

لاہور(سب نیوز)پاکستان شوبزانڈسٹری کی نامور اداکارہ عائشہ عمر نے کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ بولڈ فوٹو شوٹ سے متعلق سوال پر جواب دے ہی دیا۔ایک تازہ ترین انٹرویو کے دوران میزبان اور سابق مقبول کرکٹر شعیب اختر نے عائشہ عمر سے سوال کیا کہ آپ نے شعیب ملک کے ساتھ فوٹو شوٹ بہت بولڈ کروالیا جس پر عائشہ عمر نے جواب سوال کیا کون کہہ رہا ہے ؟شعیب اختر نے کہا کہ مجھے دبئی میں ایک خاتون نے بتایا۔جس پر اداکارہ عائشہ عمر نے جواب دیا کہ میں کبھی کسی شادی شدہ مرد سے متاثر نہیں ہوتی، نہ ایسے مرد کی زندگی کا حصہ بنتی ہوں جو پہلے سے کسی خاتون کے ساتھ کمٹمنٹ کیے ہوئے ہو۔عائشہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اس انڈسٹری میں سب جانتے ہیں کہ میں ایسی بالکل نہیں ہوں۔اس بات پر شعیب اختر نے کہا کہ مگر یہ کنٹروسی (تنازع) بہت بڑی ہو گئی ہے جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ یہ کنٹرورسی یہاں نہیں تھی بلکہ سرحد پار تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔