ہوماسلام آبادکراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کا حملہ،اسلام آباد سیکیورٹی ہائی الرٹ

کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کا حملہ،اسلام آباد سیکیورٹی ہائی الرٹ

کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کا حملہ۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کردئیے۔تمام افسران کو خود اپنے علاقے میں رہنے کی ہدایت۔ترجمان پولیس کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور اندرون شہر چیکنگ کو بڑھا دیا گیا۔تمام اہم پولیس و دیگر عمارات اور ریڈ زون میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت۔ڈیوٹی پر تعینات تمام اہلکار مکمل حفاظتی یونیفارم کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود ہوں۔تمام ایمبولینسز، پولیس و دیگر وردی میں ملبوس اہلکاروں اور سرکاری گاڑیوں کو بھی چیک کیا جائے۔شہری دوران سفر اپنے ضروری شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں۔شہری دوران چیکنگ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔