اسلام آباد،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قرارداد پاکستان ہماری قومی اور تاریخی امنگوں کی عکاس ہے۔یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ دن قوم کے لیے اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور 23 مارچ کا دن ملک کے لیے اپنے آبا اجداد کی قربانیں کو تازہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی آزادی کی شروعات 1940 میں تاریخی قرارداد پاکستان سے ہوئیں اور 7 برس کے مختصر عرصے میں الگ آزاد مملکت کا حصول ممکن ہوا۔ قرارداد پاکستان ہماری قومی اور تاریخی امنگوں کی عکاس ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم قائد اعظم محمد علی جناح، بزرگوں، شہدا سمیت اپنے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہم اپنے ملک کو حقیقی فلاحی، ترقی پسند اور خوشحال ریاست بنانے کی تجدید کریں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ قیادت کی ساری توجہ نیا پاکستان ویژن کے تحت عوامی فلاح پر مرکوز ہے اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے بھی ہم پوری طرح پرعزم ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری توجہ جغرافیائی سیاسی ترجیحات سے جغرافیائی اقتصادی ترجیحات پر مرکوز ہو چکی ہے اور موجودہ حکومت پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتے ہیں اور اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے بھی اظہار یکجہتی اور ان کی حمایت کرتے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بلاشبہ اس وقت کورونا وبا پوری دنیا کے لیے ایک چیلنج بن چکی ہے جبکہ اس وبا نے بین الاقوامی یکجہتی اور تعاون کے نئے مواقع بھی فراہم کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان وبا کو مکمل شکست دینے کے لیے عالمی سطح پر تعاون کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔ قوموں پر مشکل وقت آتے ہیں لیکن وہ ان حالات کا متحد ہو کر مقابلہ کرتی ہیں اور پاکستانی قوم نے کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے بڑی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔
قرارداد پاکستان ہماری قومی اور تاریخی امنگوں کی عکاس ہے، وزیر خارجہ شا ہ محمود قریشی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔