اسلام آباد : موٹروے پولیس، سی ڈی اے اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا ترنول جی ٹی روڈ پر تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن، تجاوزات کیخلاف آپریشن آئی جی موٹروے پولیس خالد محمودملک اور زونل کمانڈر ڈی آئی جی اشفاق خان کی ہدایت پر کیا گیا ۔ترجمان کے مطابق جی ٹی روڈ جھنگی سیداں سے ترنول تک تمام عارضی اور مستقل تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا، تجاوزات میں سڑکوں کے اطراف فروٹ، ٹائر، ٹک شاپس مسمار کر دی گئیں ،بل بورڈز سمیت غیر قانونی نرسریاں ختم کر کے سرکاری زمین واگزار کروالی گئی ،تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ڈپٹی ڈی جی سی ڈی اے شاہ جہان کاکڑ، اے ڈی این ایچ اے حامد محمود اور ڈی ایس پی موٹروے پولیس ندیم گل نے حصہ لیا۔تجاوزات کے خلاف مشترکہ گرینڈ آپریشن پر عوام نے تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔
سی ڈی اے اور موٹروے پولیس کا ترنول میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
