ہومپاکستانراحیل شریف نے کیسے اور کب پرویز مشرف کی مدد کی؟

راحیل شریف نے کیسے اور کب پرویز مشرف کی مدد کی؟

سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف فانی دنیا سے رخصت ہوگئے، وہ 18 مارچ 2016 کو ای سی ایل سے نام نکالے جانے کے بعد طبی بنیادوں پر بیرون ملک روانہ ہوگئے تھے، جس کے بعد وہ کبھی بھی وطن واپس نہیں آئے لیکن پرویز مشرف کے ملک سے باہر جانے کے بعد یہ باتیں سامنے آئیں کہ اس میں سابق آرمی چیف راحیل شریف نے کلیدی کردار ادا کیا، 2016 کو ہی پرویز مشرف نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ‘بدقسمتی سے کہنا پڑتا ہے کہ عدالتیں دبا میں کام کر رہی ہوتی ہیں اور اسی کے تحت فیصلے دے رہی ہوتی ہیں تو پس منظر میں موجود دبا کو ختم کرنے میں آرمی چیف (جنرل راحیل شریف)کا کردار تھا۔
پرویز مشرف نے انکشاف کیا تھا کہ جنرل راحیل شریف نے حکومت سے معاہدہ کیا اور عدالتوں پر حکومت کی جانب سے ڈالے جانے والے دبا کو ختم کیا، جس کے بعد انھیں علاج کے لیے باہر جانے کی اجازت دے دی گئی۔
پرویز مشرف کا راحیل شریف سے متعلق کہنا تھا کہ میں ان کا باس رہا ہوں اور میں آرمی چیف بھی رہا ہوں، تو انھوں نے میری مدد کی۔
خیال رہے سابق صدر پرویز مشرف کی میت کو دبئی سے پاکستان لانے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے،خصوصی طیارہ پرویز مشرف کی میت کو لیکر کراچی پہنچے گا۔مرحوم پرویز مشرف کی تدفین وصیت کے مطابق کراچی میں کی جائیگی، سابق صدر جنرل (ر )پرویز مشرف کی نماز جنازہ پولو گراونڈ ملیر کینٹ کراچی میں ادا کی جائیگی، سابق صدر مشرف کی تدفین سات فروری، بروز منگل آرمی قبرستان میں کی جائیگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔