ہومتازہ تریننیوز اینکر عامر متین اور سابق چیئرمین سی ڈی اے عثمان یونس آمنے سامنے ، الزامات مسترد، سوال اور جواب سب نیوز پر

نیوز اینکر عامر متین اور سابق چیئرمین سی ڈی اے عثمان یونس آمنے سامنے ، الزامات مسترد، سوال اور جواب سب نیوز پر

اسلام آباد (آئی پی ایس )سابق چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان یونس نے نجی ٹی وی 92کے پروگرام میںاینکر پرسن عامر متین کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاداور حقائق کے منافی قرار دیدیا ۔

سابق چیئرمین سی ڈ ی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان یونس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یکم فروری کو 92نیوز کے تجزیہ کار عامر متین نے اپنے پروگرام میں حالیہ رہائشی و کمرشل پلاٹوں کی نیلامی سے متعلق سی ڈی اے انتظامیہ اور میری ذات پر یکطرفہ اور بے بنیاد الزامات عائد کئے، اس حوالے سے میرے موقف کیلئے مجھ سے رابطہ تک نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جی نائن اور ایف نائن کا کوئی پلاٹ ماضی یا حال میں کبھی 30ارب روپے میں فروخت نہیں ہوا، حالیہ نیلامی میں 14لاکھ 35ہزار فی مربع گز کے حساب سے سب سے زیادہ نیلامی ڈیڑھ ارب میں ہوئی ۔

ایک سنیئر تجزیہ کار کی جانب سے اعداد و شمار کو زمینی حقائق سے بڑھا چڑھا کر بیان کرنا باعث حیرت ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کی طرف سے صرف ایک پلاٹ کی نیلامی میں قومی خزانے کو 9ارب کا نقصان پہنچائے جانے کے الزام میں کوئی صداقت نہیں ، سی ڈی اے کی تاریخ میں کبھی کوئی پلا ٹ 9ارب میں فروخت نہیں ہوا، تو ایک پلاٹ کی نیلامی میں اتنا نقصان کیسے ہو سکتا ہے ۔جن پلاٹوں کا ذکر کیا گیا انکی نیلامی ہوئی ہی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میری ذات کو کوئی پہلی مرتبہ ہدف تنقید نہیں بنایا گیا ، میں تنقید برائے تعمیر کا حامی ہوں اور بطور چیئرمین سی ڈی اے ہر قسم کے احتساب کیلئے تیار ہوں ۔

1 1
2 1
3 1
4 1 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔