ہومپاکستانوزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر افسران کو مراعات دینے سے روک دیا

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر افسران کو مراعات دینے سے روک دیا

اسلام آباد :وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر افسران کو مراعات دینے سے روک دیا، مراعات روکنے کا فیصلہ موجودہ معاشی صورتحال کے باعث کیا گیا۔

ایف بی آر کی جانب سے گریڈ 17 سے 22 کے افسران کو مراعات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، پوائنٹ آف سیلز فیس سے افسران کو مراعات دینے کا نوٹیفیکیشن جاری ہوا تھا۔مراعات میں ایف بی آر افسران کو مکان کا کرایہ، سامان لینے کیلئے فنڈز دینے کی منظوری دی گئی تھی، ہیڈکوارٹر الانس سمیت بچوں کیلئے سکالرشپ دینے کی بھی منظوری دی گئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔