Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستانآشیانہ اقبال کیس:شہبازشریف 24 مارچ کو دوبارہ طلب

آشیانہ اقبال کیس:شہبازشریف 24 مارچ کو دوبارہ طلب

لاہور،لاہور کی احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے آشیانہ اقبال کیس پر سماعت کی۔ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار شہباز شریف کو جیل حکام نے عدالت میں پیش کیا۔ شہباز شریف کے شریک ملزم شاہد شفیق کو حاضری سے استثنی دینے کی درخواست دائر کی گئی۔عدالت کے روبرو گواہ سعید اختر نے الائیڈ بنک کے178 چیک پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 1988سے بنک کی ملازمت بطور کیشیئر کی اور جانتا ہوں کہ بنک کرنسی اور مشکوک ٹرانزیکشن رپورٹ تیار کرتے ہیں۔ کرنسی ٹرانزیکشن اور مشکوک ٹرانزیکشن رپورٹ نیب تفتیشی کو پیش نہیں کیں۔ گواہ علی ارسلان نے اکاونٹ کھولنے کیلئے ملزم منیر ضیا اور شاہد شفیق کے جمع کروائے گئے شناختی کارڈز بطور ثبوت پیش کردئیے۔ گواہ حنیف اختر نے بیان دیا کہ عدالت میں پیش کئے گئے بنک ریکارڈ میں احد چیمہ کا کہیں نام نہیں ہے۔ امجد پرویز ایڈووکیٹ نے تین گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کی۔عدالت نے مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 24مارچ تک ملتوی کردی۔ پیشی کے دوران اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ایک بار پھر منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت کا تیار کردہ ڈرافٹ دکھایا گیا۔ شہباز شریف نے اپنی لیگل ٹیم کو درخواست ضمانت میں مزید قانونی نکات شامل کرنے کی ہدایات کردیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔