اسلام آباد- پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ ملک بھر کی طرح کیونکہ پی ڈی ایم حکومت اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن سے بھی بھاگ رہی ہے
جمعرات کو ہونے والی سماعت میں ہمیں قوی امید تھی کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہو جائے گا مگر چیف جسٹس صاحب نے ایک اور موقع دیا ہے حکومت کو کہ اٹارنی جنرل کی تقرری کرکے یکم فروری کو دوبارہ سماعت کریں گے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ اسلام آباد کے عوام کو حق رائے دہی سے محروم رکھا جا رہا ہے
دوسال سے اسلام آباد بلدیاتی نمائندوں سے محروم ہے بلدیات ویسٹ منسٹر سسٹم کا بنیادی جزو ہے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ تاریخ پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا حکم جاری کر دیں گے
سابق رکن قومی اسمبلی علی اعوان نے کہا کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے بارے میں جو کہا اسے وہ مان رہا ہے پھر دو روزہ ریمانڈ کس لیے دیا گیا ہے اگر سلیکٹو جسٹس کرنا چاہتے ہیں تو عوام دیکھ رہے ہیں اس سے سخت باتیں تو رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کر چکے ہیں اگر فواد چوہدری کو ان باتوں پر پکڑتے ہیں تو پہلے تو رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کو پکڑنا چاہیے
