ہومپاکستانعمران خان پر حملہ،جے آئی ٹی کا ریکارڈ نگران حکومت کے نشانے پر

عمران خان پر حملہ،جے آئی ٹی کا ریکارڈ نگران حکومت کے نشانے پر

انتقامی کارروائیوں کے بعد پنجاب عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کا ریکارڈ پنجاب کی نگران حکومت کا اگلا ہدف ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب ندیم سرور جے آئی ٹی کی معاونت کی بجائے ریکارڈ ضائع کرنے کی کوششیں کرنے لگے بطور ڈی جی ندیم سرور نے جے آئی ٹی کے رکن اور ریکارڈ کے حامل افسر سید انور شاہ کو دفتر آنے سے روک دیا دی جی اینٹی کرپشن پنجاب ندیم سرور نے جے آئی ٹی کے رکن افسر کا دفتر بھی سیل کردیا ڈی جی اینٹی کرپشن کی جانب سے جے آئی ٹی کے رکن سید انور شاہ پر جے آئی ٹی ریکارڈ کی فراہمی کیلئے شدید دبا ئو

، جے آئی ٹی کے رکن سید انور شاہ نے ریکارڈ ضائع کرنے کی کوششوں کے پیشِ نظر عدالت سے رجوع کرلیا ،سید انور شاہ نے گوجرانوالہ کی انسدادِ دہشتگردی عدالت میں باضابطہ تحریری درخواست جمع کروا دی ،درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کرنے والی کے آئی ٹی نے نہایت قیمتی شواہد جمع کرکے انہیں ریکارڈ کا حصہ بنایا ہے

، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب اپنے عہدے و اختیارات کا غلط استعمال کرکے ریکارڈ ضائع کرنے جیسے سنگین قانونی جرم کا ارتکاب کررہے ہیں، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی جے آئی ٹی کی تحقیقات پر اثرانداز ہونے یا ریکارڈ ضائع کرنے کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کرچکے ہیں۔
WhatsApp Image 2023 01 26 at 4.25.11 PM 1

WhatsApp Image 2023 01 26 at 4.25.11 PMWhatsApp Image 2023 01 26 at 4.25.11 PM

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔