مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کی صدارت سے ہٹا دیا گیا۔
مسلم لیگ ق کا مسلم لیگ ہاوس ڈیوس روڈ میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں چوہدری شجاعت حسین کو صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ ہوا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چوہدری وجاہت حسین کو مسلم لیگ ق کا صدر بنا دیا گیا۔
طارق بشیر چیمہ کو ہٹا کر کامل علی آغا کو مرکزی سیکریٹری جنرل بنا دیا گیا۔
مسلم لیگ ق کے ترجمان نے کہا کہ دیگر عہدے داروں کا اعلان بھی مشاورت سے کیا جائے گا۔
چودھری شجاعت کو مسلم لیگ ق کی صدارت سے ہٹا دیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
