Sunday, February 1, 2026
ہومپاکستانصدر عارف علوی کی عمران خان سے چند گھنٹوں میں دوسری ملاقات

صدر عارف علوی کی عمران خان سے چند گھنٹوں میں دوسری ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان سے چند گھنٹوں میں دوسری ملاقات کی۔
صدر عارف علوی اور عمران خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز کی طرف سے الیکشن کی تاریخ نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر عارف علوی لاہور کے دورے پر پہنچے تھے جہاں انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔
بعد ازاں صدر عارف علوی نے چند گھنٹوں بعد عمران خان سے ان کی رہائشگاہ پر ایک اور ملاقات کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔