پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں 3 لاکھ 55 ہزار تک اضافہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ 15 ہزار روپے سے 3 لاکھ 55 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا ہے۔

قبل ازیں ہونڈا ایٹلس کارز لمیٹڈ اور انڈس موٹر کمپنی نے بالترتیب 3 لاکھ سے 5 لاکھ 50 ہزار اور 2 لاکھ 80 ہزار سے 12 لاکھ روپے تک کا اضافہ کیا تھا۔
پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے ایک لاکھ 60 ہزار اور 2 لاکھ روپے کا اضافے کے ساتھ الٹو وی ایکس کی نئی قیمت 18 لاکھ 59 ہزار، وی ایکس آر کی 21 لاکھ 56 ہزار، وی ایکس آر اے جی ایس کی 23 لاکھ 10 ہزار اور اے جی ایس کی قیمت 24 لاکھ 23 ہزار مقرر کردی ہے۔
