Monday, February 2, 2026
ہومپاکستانفواد چوہدری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیاگیا

فواد چوہدری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیاگیا

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ سنا دیا۔

ڈیوٹی مجسٹریٹ نوید خان نے فواد چوہدری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور انہیں 27 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ڈیوٹی مجسٹریٹ نویدخان نے دو صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت کی جانب سے فیصلہ محفوظ کیے جانے کے بعد انہیں طبی معائنے کیلئے پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پمز اسپتال میں فواد چوہدری کا طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا اور ڈاکٹرز نے انہیں تندرست قرار دے دیا۔قبل ازیں اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی پیشی کیلئے کمرہ عدالت تبدیل کردیا گیا۔

رش ہونے اورجگہ تنگ ہونے کے باعث کمرہ عدالت تبدیل کیا گیا۔ مجسٹریٹ نوید خان کا کہنا تھاکہ کورٹ روم دوسرے فلورپر ہے، مشکلات ہوں گی، شبیر بھٹی کی عدالت گراؤنڈ فلور پر ہے آسانی ہو گی۔بعدازاں ڈیوٹی مجسٹریٹ نئے کمرہ عدالت پہنچے اور کہا کہ کسی طرح فواد چوہدری کو کمرہ عدالت میں آنے دیں۔

وکیل فیصل چوہدری نےغیرمتعلقہ افرادکوکمرہ عدالت سےباہرجانےکی درخواست کی اور کہا کہ فواد چوہدری کدھرہیں؟ گاڑی کدھر ہے؟ ہم انہیں لے آتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔