سابق وزیر اعظم عمران خان کے ایک اور دوہرے نکاح کا انکشاف ہوا ہے،عمران خان نے ریحام خان سے بھی دو بار نکاح کیا،سب نیوز کی رپورٹ کے مطابق ریحام خان کے عمران خان سے دونوں نکاح مفتی سعید نے ہی پڑھائے جنہوں نے اس بشری بیگم سے بھی عمران خان کے دو ہی نکاح پڑھائے،عمران خان کا پہلا نکاح ریحام خان سے 7محرم،31اکتوبر 2014کو ہوا ،جس کو ایک مکتبہ فکر کی طرف سے مخالفت کی وجہ سے چھپایا گیا جبکہ دوسرا نکاح 8جنوری 2015کو ہوا۔یاد رہے عمران خان کے نکاح خواں مفتی سعید بشری بیگم سے بھی دو نکاح پڑھانے کا انکشاف کر چکے ہیں۔
حقائق !!!
عمران خان کا ریحام خان سے بھی دو بار نکاح ہوا تھا۔۔۔۔۔ مفتی سعید نے ہی دوبار نکاح کروایا تھا۔۔۔۔ pic.twitter.com/fEW3epB5FF
— Kashif Rafique (@KashifRafique80) January 25, 2023
