پنجاب کی اہم ترین حکومتی شخصیت کا مبینہ منی لانڈرنگ کے لیے خواتین کے اکاؤنٹس استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق سنبل ریحان نامی خاتون کے اکاؤنٹس میں ٹرانزیکشنز ہوئیں۔ ایف آئی اے نے سنبل ریحان کو آج طلب کیا مگر وہ پیش نہ ہوئیں۔
ایف آئی اے کی جانب سے پاکستان اور بیرون ملک جائیدادوں اور ایف بی آر کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں تاہم سائرہ انور، ارم مبین کی طرح سنبل ریحان بھی پیش نہ ہوئیں۔
حکام کی جانب سے سنبل ریحان نامی خاتون سے بینک اکاؤنٹس میں اضافے، مشتبہ ٹرانزیکشن سے متعلق سوالات کے جوابات طلب کیے تھے جبکہ اہم سیاسی شخصیت کے مبینہ فرنٹ مین ارشد اقبال سے متعلق بھی پوچھا گیا ہے۔
پنجاب کی اہم حکومتی شخصیت کا منی لانڈرنگ کیلئے خواتین کے اکاؤنٹس کا استعمال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
