پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر17 پیسے مہنگا ہوکر227 روپے 12 پیسے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت فروخت 236 روپے پر برقرار ہے۔
30 دسمبر 2022ء کو کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 11,422.5 ملین امریکی ڈالر رہ گئے جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس 5576.5 ملین اور کمرشل بینکوں کے پاس 5846 ملین ڈالر ہیں۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 245 ملین امریکی ڈالر کی کمی ہوئی۔
