ہومپاکستانوزیراعظم شہباز شریف اور چینی ہم منصب کا رابطہ،تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف اور چینی ہم منصب کا رابطہ،تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف اور چینی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں پاک چین قیادت نے باہمی تعلقات اور اسٹریٹیجک تعاون پرتبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم ہا ئو س سے جاری اعلامیہ کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماں نے اتفاق کیا کہ سال 2022 میں پاک چین تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچے، 2023 میں بھی تعاون کی موجودہ رفتار کو برقرار رکھا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے ساتھ قریبی تعلقات بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور سی پیک منصوبوں پر بروقت پیش رفت پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان چینی سرمایہ کاروں کومکمل سکیورٹی، سازگار کاروباری ماحول فراہم کریگا، چین پاکستان کو اپنا اسٹریٹیجک دوست سمجھتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔