راولپنڈی نیو ایئرنائٹ پر خاتون کے آٹھویں منزل سے گر کر جاںبحق ہونے کی ایف آئی آر درج، ایف آئی آر قتل کی دفعہ کے تحت مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کی گئی، ایف آئی آر میں نجی کمپنی،افسران کو ملزم نامزد کیا گیا،ایف آئی آر میں ہاشی گروپ کے چیئرمین ہاشم رضا،ایڈمن انچارج کرنل خورشید نامزد کئے گئے ہیں، ایڈمن انچارج عبدالمتین ستی،یوسف سمیت چار خواتین کو بھی ملزم نامزد کیا گیا،ایف آئی آر کے مطابق نیو ایئر نائٹ ایونٹ پر ملزمان نے بہن کو آٹھویں منزل سے دھکا دے کر گرایا،قتل کیا، ہمشیرہ کو ہوس کی تسکین نہ ہونے پر قتل کیا گیا،ہمشیرہ چارکمسن بچیوں کی ماں تھی،مقتولہ بہن کے باوزوں،ہاتھوں،پاوں،سر کی پچھلی جانب شدید چوٹیں تھیں۔

