ہومپاکستاناسلام آبادکے مختلف علاقو ں میں انسداد تجاوزات آپریشن ،10کنال زمین واگزار کر والی گئی

اسلام آبادکے مختلف علاقو ں میں انسداد تجاوزات آپریشن ،10کنال زمین واگزار کر والی گئی

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی ترقیاتی ادارے کے چیئرمین کپٹن (ریٹائرڈ)محمد عثمان یونس نے انسداد تجاوزات عملہ کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے ڈی جی انفورسمنٹ کو احکامات دیے کہ اسلام آباد سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے آخری حد تک جایا جاوے اور بلاتفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں اور انسداد تجاوزات میں مزید اصلاحات لائی جائیں ،احکامات کی روشنی میں ڈی جی انفوسمنٹ عملہ کو تجاوزات کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے احکامات دیے۔جس کی روشنی اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں آپریشن کر کے 2 ٹرک سامان ضبط کر کے متعدد تعمیرات گرا کر10کنال زمین واگزار کر لی۔
تفصیلات کے مطابق اپریشن کا آغاز حرنو ٹھنڈہ پانی میں قائم رائل ہوم سوسائٹی سے کیا گیا جس نے سی ڈی اے کی حدودی لائن پر قائم قدرتی نالہ میں 700 فٹ لمبی اور 4 فٹ چوڑی دیوارلگا کر قدرتی نالے کا رخ موڑ کر سرکاری زمیں قبضہ کر رکھی تھی جس کی ریونیو عملہ لینڈ نے باقائدہ نشاندہی کی تھی انسدادِ تجاوزات عملہ نے بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے 700 فٹ لمبی اور 4 فٹ چوڑی دیوار کو گرا کر 10کنال زمین واگزار کر لی گئی ۔علاقہ سے مقامی لوگوں نے انسدادِ تجاوزات عملہ کی کاروائی کو سراہا۔
اس طرح موضع پنجگراں میں سرکاری زمیں پر چاردیواری لگا کر قبضہ کیا جا رہا تھا فوری کروائی کی گئی اورچار دیواری کو گرا کر قبضہ ناکام بنا دیا گیا۔
اس طرح ترلائی کلاں میں عوالی رہداری میں کباڑ والے نے تجاوزات کر کے عوامی گزرگاہ کو بند کر رکھا تھا کسروائی کرتے ہوئے تجاوزات کو ہٹا کر راستہ عوام کے لیے کھول دیا اور 1ٹریک سامان ضبط کر لیا گیا۔
جابہ تیلی میں سرکاری زمیں سے سیوریج لائن ڈالی جا رہی تھی اور سیوریج کا گندھا پانی کورنگ نالہ میں ڈالنے کی کوشش کی جا رہی تھی انفورسمنٹ عملہ نے نہ صرف غیر قانونی سیوریج لائن کا کام بند کرایا بلکہ سیوریج لائن کے لیے کھدائی کو مٹی ڈال کر بند کر کے قدرتی نالے میں سیوریج لائن ڈالنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
سیکٹرG-11 مرکز روڈ سائیڈتجاوزات کے خلاف بھی مسلسل دوسرے روز کاروائی کرتے ہوئے تجاوزات کو ہٹا کر 1ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔