نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے بتایا کہ کپتان بابراعظم اور ثقلین مشتاق کی مشورت سے ٹیم بنائی ہے، کوشش ہے کہ بابراعظم کو بڑے کرکٹر کے ساتھ ایک اچھا کپتان بنائیں۔
کپتان بابراعظم، فخر زمان، کامران غلام، فخر زمان، حارث روف، حارث سہیل، امام الحق، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونئیر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہنواز دھانی، شان مسعود، طیب طاہر اور اسامہ میر شامل ہیں،
چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انجری کا شکار شاداب خان سے بالنگ کروائی ہے تاہم وہ مکمل فٹ نہیں، اس لیے انہیں ریسٹ دیا گیا ہے، انکی جگہ اسامہ میر کو موقع دیا ہے۔
سرفراز احمد کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرنے کے حوالے سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کو جہاں لگا کہ رضوان تھک گئے ہیں یا پرفارم نہیں کرپارہے تو سرفراز کو ضرور موقع دیا جائے گا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز، پاکستانی اسکواڈ کااعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
