قیام پاکستان سے لے کر ابتک وزرائے اعظم اور صدور کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات فراہم کرنے کا کیس ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے وفاق کو توشہ خانہ تحائف کی تمام تفصیلات درخواست گزار ابوزر سلمان نیازی کو دینے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق قیام پاکستان سے لے کر ابتک وزرائے اعظم اور صدور کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات کا معاملہ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری کر دیا ۔کابینہ ڈویژن سے توشہ خانہ تحائف سے متعلق رپورٹ ایک ماہ میں طلب کابینہ ڈویژن نے پانچ ماہ گزرنے کے باوجود توشہ خانہ تفصیلات نہیں دیں،فیصلہ تین صفحات پرمشتمل ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے جاری کیا ،سینئر وکیل ابوذر سلمان نیازی نے قیام پاکستان سے آج تک ملنے والے توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات کے لیے اسلام اباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
قیام پاکستان سے اب تک صدور ، وزرائے اعظم کو ملنے والے تحائف کا کیس ،عدالت کا بڑا حکم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
