ہومپاکستانوزیرِ اعظم کے داماد ہارون یوسف کی عبوری ضمانت منظور

وزیرِ اعظم کے داماد ہارون یوسف کی عبوری ضمانت منظور

لاہور کی احتساب عدالت نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں ہارون یوسف کی 12 جنوری تک ضمانت منظور کی۔درخواست بیرسٹر علی ظفر کے توسط سے دائر کی گئی تھی۔
احتساب عدالت کی جانب سے ہارون یوسف کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے کی ہدایت کی گئی۔
عدالت نے ہارون یوسف کو شاملِ تفتیش ہونیکا حکم دے دیا جبکہ آئندہ سماعت پر نیب حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔
ہارون یوسف نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شاملِ تفتیش ہو کر نیب حکام کو حقائق سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔