ہوماسلام آبادمزدور یونین کی کامیابی وکامرانی محنت کشوں کی جدوجہد کا ثمر ہے۔ چوہدری محمد یٰسین

مزدور یونین کی کامیابی وکامرانی محنت کشوں کی جدوجہد کا ثمر ہے۔ چوہدری محمد یٰسین

مزدور یونین کے زیر اہتمام دس جنوری بروز منگل ختم نبوت کانفرنس و محفل میلادؐکے انعقادکا اعلان۔
مرکزی یونین آفس چیئرمین کمپلیکس مشاورتی اجلاس سے قائد کاخطاب۔
اسلام آباد :سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) چوہدری محمد یٰسین گروپ کی مرکزی مشاورتی کونسل کا اجلاس چیئرمین کمپلیکس مرکزی یونین آفس جی سیون فور میں منعقد ہوا،اجلاس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی قائدین،سی بی اے کمیٹی کے عہدیداران،ممبران رابطہ کمیٹی و سوشل میڈیااراکین سمیت محنت کشوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،اجلاس میں مزدور یونین کے زیر اہتمام سالانہ تاجدارختم نبوت کانفرنس و محفل میلادؐ بتاریخ 10جنوری بروز منگل بمقام چیئرمین آفس منعقدکروانے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل و قائد مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ہر سال تاجدار ختم نبوت کانفرنس و محفل میلادؐ کا انعقادکرتی ہے اور اس طرح کی پاک محفلوں کی بدولت اللہ تعالیٰ کی ذات اپنے حبیب پاک کے صدقے ہمارے محنت کشوں کے مسائل حل کرنے میں ہماری مدداور رہنمائی کرتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ مزدور یونین کی کامیابی وکامرانی محنت کشوں کی جدوجہد کا ثمر ہے اورہماراایمان ہے کہ مخلوق خداکی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے،سی ڈی اے مزدور یونین دعوؤں کی بجائے عملی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور ہم شکر گزار ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی ذات سی ڈی اے مزدور یونین کی ٹیم سے ملازمین کی خدمت کاکام لے رہی ہے،بیس فی صدمہنگائی الاؤنس منظور کرنے پر ہم چیئرمین سی ڈی اے،بورڈ ممبران اور انتظامیہ کے شکرگزار ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعاکرتے ہیں کہ ملازمین کے حوالے سے یہ خدمت سرانجام دینے پر اللہ تعالیٰ جزائے خیرعطافرمائے،ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اورمشکل ترین معاشی صورتحال کے باوجود سی ڈی اے مزدور یونین نے ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسزمیں اضافہ،ڈیلی ویجز ملازمین کی نوکریوں پر بحالی و مستقلی،تمام سیکورٹی گارڈز کے لیے 5000روپے خصوصی الاؤنس،عیداور کرسمس کے موقع پر اضافی تنخواہوں کا اجراء سی ڈی اے مزدور یونین کی موجودہ مختصر مدت میں مثالی کامیابی ہے،ملازمین کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی اور انکے بچوں کی بھرتی و پروموشن کے حوالے سے مزدور یونین اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اور مختلف ڈائریکٹوریٹس میں ملازمین کی پروموشن کروانے میں کامیاب ہو چکی ہے،موجودہ سی بی اے کی ایک سالہ کارکردگی سابقہ نااہل سی بی اے کی چارسالہ ناقص کارکردگی کے مقابلے میں مثالی ہے،ہمارے مخالفین نے گالی گلوچ اور کردار کشی کی سیاست کو اپنا وطیرہ بنایا اورجھوٹے نعرے اور دھوکہ فریب کی سیاست کا سہارالے کر ملازمین کے قیمتی وقت کو ضائع کیا،اللہ تعالیٰ کی ذات نے سی ڈی اے مزدور یونین کو محنت کشوں کی مثالی خدمت کا جو موقع فراہم کیا اور مسلسل تین بار او رمجموعی طور پر چارمرتبہ سی بی اے کے محنت کشوں نے ہماری تاریخی خدمات کے اعتراف میں ہمیں کامیابی سے ہمکنار کیا اور ہمیں فخر ہے کہ ہمارے ادارے کے ملازمین کو جو مراعات اور سہولیات حاصل ہیں پورے پاکستان کے محنت کش اورادارے بطور مثال پیش کرتے ہیں اور مزدور یونین کے لیے بھی یہ بات قابل فخر ہے کہ ہم نے ہمیشہ رنگ،نسل،مذہب اور ذات پات سے بالاترہوکر بلاتفریق اپنے ملازمین کی خدمت کی اور جب تک زندگی نے ساتھ دیااپنی آخری سانس تک اپنے محنت کشوں کی خدمت کرتارہوں گا،چوہدری محمد یٰسین نے تنظیمی حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج وقت کی ضرورت ہے کہ مزدور یونین میں کام کرنے والے پڑھے لکھے،مخلص اور محنت کشوں کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع دیا جائے تاکہ وہ تنظیم کی بہتری کے لیے پہلے سے بڑھ کر اپنی خدمات سرانجام دیں،تقریب کے اختتام پر سیکرٹری جنرل پاکستان ورکرزفیڈریشن چوہدری محمد یٰسین نے سولہ نئے پروموٹ ہونے والے سب انجینئرزمیں ترقی کے لیٹرزتقسیم کیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔